Tuesday, August 11, 2020

بھارتی حکومت 11 پاکستانی ہندو مہاجرین کی پراسرار موت کی ذمہ دار ہے ‘ پاکستان ہندو کونسل

لاہور۔پاکستان ہندو کونسل نے بھارتی حکومت کو بھارتی شہر جودھ پور میں 11 پاکستانی ہندو مہاجرین کی پراسرار موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان اس اندوہناک واقعے کو عالمی سطح پر اٹھائے۔سربراہ پاکستان ہندو کونسل ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندو خاندان 2012 میں سندھ سے بھارت نقل مکانی کرگیا تھا۔متنازع بھارتی شہریت قانون سیکولرازم پر سوالیہ نشان ہے، افسوس بھارت میں انہیں بے رحم حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار نے مزید کہا کہ پاکستان ہندوتارکین وطن کی پراسرار موت افسوسناک ہے، ہندوخاندان کا تعلق شہدادپور کے گائوں کی بھیل کمیونٹی سے ہے۔