Tuesday, August 11, 2020

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 13سے سترہ اگست تک سائوتھمپٹن میں کھیلا جائیگا

انگلش ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ، رپورٹ 



  اسلام آباد ۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 13سے سترہ اگست تک سائوتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ، انگلش ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 10 اگست کو ٹیم ساؤتھمپٹن روانہ ہوگی ،13 سے 17 اگست تک دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،21 سے 25 اگست تک تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،26 اگست کو ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی ،28 اگست کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،30 اگست کودوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،یکم ستمبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،2ستمبر ٹیم واپس لاہور روانہ ہوگی ۔واضح رہے کہ جوز بٹلر اور کرس ووکس کی شاندار پارٹنرشپ کی بدولت انگلینڈ نے مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔