Following the defamatory incident on Minar-e-Pakistan on August 14, 2021, the Pakistan Horticulture Authority has imposed a conditional ban on the entry of tick-talkers in Punjab's parks, saying that permission must be obtained first to make tick-tuck videos in the parks. This news was good news for 110 million people of Punjab province but then Chief Justice Islamabad High Court while ordering to put the issue of ban on tick talk before the cabinet said that technology cannot be stopped, can the country be taken back a hundred years، Have to go?.
If the country is a developed and modern concept, then what is the need to learn from events like Minar-e-Pakistan? You take the country a thousand years, not a hundred years, we don't mind, but in order to make videos, is it necessary for you to put your honor and especially the honor of the country at stake? There should be no delay in stopping this senseless act which is corrupting the society and violating the moral traditions. The only request is to ensure the protection of women's honor and dignity. Do something to protect innocent boys and girls from brutal people, take steps to prevent obscenity, dishonesty, obscenity and disrespect from society. In a country where marriage is difficult and adultery is common, the culture of girlfriends and boyfriends is promoted in colleges and universities, second marriages are ridiculed and war is raging, inflation is skyrocketing and living on poor land. Instead of preferring to live underground, in this country, tick-tock remains a means of exposing bodies and immoral acts.
Inflation has skyrocketed and the poor prefer to live in the earth instead of living on the earth. I don't think the women who have made tick-tock a body-exposing technology have made it all a laugh. Poverty may have forced them to do this ugly thing. But it is also the government's job to find out. It is the responsibility of the claiming rulers of the state of Madinah to provide them with decent employment and solve their problems. Countries move forward not by talking but by establishing justice. Here the people are stumbling to get justice.
Justice is being served in the courts. If in these circumstances one thinks that Tuck Tucker will take the country a hundred years forward, then to take it forward would be the same as Minar-e-Pakistan where four hundred people came down on bullying and bullying. No Pakistani is an enemy of the development of this country provided it is development. No one likes bullying and loafers in the name of development. These mobile phones, internet and TV channels are certainly devices of innovation but their deadly and terrible effects have made our young generation morally and psychologically ill. The justice system in the country is more than a hundred years behind but we want to take the country a hundred years forward through tick tock.
There have been many cases where the accused died in jails, but after his death, the court ruled that the accused who died in jail was innocent so he should be released. Is this justice in modern countries that are a hundred years ahead? If tuck tuckers cannot be banned from making tuck tuck videos in parks without permission, then at least the nobles should be banned from visiting the parks in the presence of tuck tuckers because the people do not like the contract that Tuck Tuckers has taken to pollute the society. The disgrace that my body and the women of My Will & Company have introduced through tick tock is not only against the Constitution of Pakistan but also against religious values.
Parents and siblings also have a responsibility to keep a close eye on their children. The first thing is to try to protect your children from the temptation of mobile phones. If this is not possible, check what he is watching on his mobile. Keep a close eye on their mobile activity. There is a reason why Pakistani society is becoming a hotbed of obscenity and pornography. On this, the government, the ruling circles, the higher judiciary, lawyers, scholars, parents and intellectuals will have to think seriously about who are the corrupter in the society who are bent on destroying moral and religious values. Merchants have started using "woman" as a showpiece to boost their business, builders mafia to sell their plots, media to increase their ratings. Isn't this an exploitation of women? What is the group that is using women to bring the country into disrepute? It needs to be considered with a big cold mind.
Tiktoke has been instrumental in destroying the young generation around the world. We need to take practical steps to avoid this temptation so that our new generation can avoid going astray.
مینار پاکستان پر 14 اگست 2021 کو پاکستان کو بدنام
کرنے والے واقعہ کے بعد پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی نے پنجاب کے پارکوں میں ٹک ٹاکرز
کے داخلے پر یہ کہہ کر مشروط پابندی عائد کردی ہے کہ پارکوں میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے
کے لئے پہلے اجازت لینا ہوگی۔ یہ خبر تو صوبہ پنجاب کے 11 کروڑ عوام کے لئے خوشگوار
تھی لیکن پھر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے معاملے کو کابینہ
کے سامنے رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی بند نہیں کرسکتے، کیا ملک کو سو
سال پیچھے لے کر جانا ہے؟
ٹک ٹاکروں کی خرمستیوں اور بے ہودگیوں سے اگر ملک ترقی یافتہ اور
جدید تصور ہوتا ہے تو پھر مینار پاکستان جیسے واقعات پر سیخ پا ہونے کی کیا ضرورت ہے؟
آپ سو سال نہیں ہزار سال ملک کو آگے لے جائیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ویڈیوز
بنانے کے لئے کیا یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی عزت اور خصوصاً ملک کی عزت کو دائو پر لگا
دیں؟ معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے اور اخلاقی روایات کو پامال کرنے والے اس بے ہودہ
عمل کو بند کرنے میں ذرا سی بھی دیر نہیں کرنی چاہئے۔ صرف گزارش اتنی ہے کہ خواتین
کی عزت اور ناموس کی حفاظت کو یقینی بنا لیں، معصوم بچوں اور بچیوں کو درندہ صفت لوگوں
سے بچانے کے لئے کچھ کریں، معاشرے سے بے حیائی، بے غیرتی، فحاشی و عریانی اور عزتوں
کی پامالی کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں۔ جس ملک میں نکاح مشکل اور زنا عام ہو جائے،
کالجوں اور یونیورسٹیوں میں گرل فرینڈز اور بوائے فرینڈز کا کلچر فروغ پا جائے، دوسری
شادی کو طعنہ اور جنگ وجدل کا باعث بنا دیا جائے، مہنگائی آسمانوں کو جا چھوئے اور
غریب زمین پر رہنے کی بجائے زمین کے اندر رہنے کو ترجیح دے، اس ملک میں پھر ٹک ٹاک
جسموں کی نمائش اور اخلاق باختہ کرتوتوں کا وسیلہ بن کر رہ جاتا ہے۔ میں نہیں سمجھتا
کہ جن عورتوں نے ٹک ٹاک کو جسموں کی نمائش کی ٹیکنالوجی بنا دیا ہے انہوں نے یہ سب
کوئی ہنسی خوشی کیا ہو۔ ممکن ہے کہ غربت نے انہیں اس قبیح کام پر مجبور کیا ہو۔ لیکن
یہ معلوم کرنا بھی تو حکومت کا کام ہے۔ انہیں باعزت روزگار مہیا کرنا، ان کے مسائل
حل کرنا ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کی ذمہ داری ہوا کرتا ہے۔ ملک ٹک ٹاک سے نہیں
بلکہ عدل و انصاف کو قائم کرنے سے آگے بڑھتے ہیں۔ یہاں انصاف کے حصول کے لئے عوام دربدر
کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
عدالتوں میں انصاف بک رہا ہے۔ اگر ان حالات میں کوئی سمجھتا ہے
کہ ٹک ٹاکر ملک کو سو سال آگے لے جائیں گے تو وہ آگے لے جانا پھر مینار پاکستان والا
ہی ہوگا کہ جہاں چار سو افراد اوباشی اور بدمعاشی پر اتر آئے تھے۔ اس ملک کی ترقی کا
کوئی پاکستانی بھی دشمن نہیں ہے بشرطیکہ وہ ترقی ہو۔ ترقی کے نام پر بدمعاشی اور لوفرپن
کو کوئی بھی پسند نہیں کرتا۔ یہ موبائل فونز، انٹرنیٹ اور ٹی وی چینلز وغیرہ جدت پسندی
کے آلات ضرور ہیں لیکن ان کے مہلک اور خوفناک اثرات نے ہماری نوجوان نسل کو اخلاقی
اور نفسیاتی مریض بنا کر رکھ دیا ہے۔ ملک میں انصاف کا نظام تو سو سال سے بھی زیادہ
پیچھے ہے لیکن ہم ٹک ٹاک کے ذریعے ملک کو سو سال آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ کتنے ہی ایسے
واقعات سامنے آئے ہیں کہ ملزم جیلوں میں ہی مر کھپ گئے، لیکن ان کے مرنے کے بعد عدالت
نے فیصلہ دیا کہ جیل میں مرنے والا ملزم بے گناہ تھا لہٰذا اسے رہا کیا جائے۔ کیا سو
سال آگے جانے والے جدید ملکوں میں انصاف ایسا ہوتا ہے؟ اگر ٹک ٹاکرز پر پارکوں میں
بغیر اجازت ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی تو پھر کم از کم شرفا،
معززین پر ہی پابندی لگا دینی چاہئے تاکہ وہ ٹک ٹاکرز کی موجودگی میں پارکوں کا رخ
نہ کریں کیونکہ ٹک ٹاکرز نے معاشرے کو متعفن کرنے کا جو ٹھیکہ اٹھایا ہے عوام اسے پسند
نہیں کرتے۔ میرا جسم میری مرضی اینڈ کمپنی کی عورتوں نے ٹک ٹاک کے ذریعے جو بے غیرتی
متعارف کروائی ہے وہ نہ صرف آئین پاکستان بلکہ مذہبی اقدار سے بھی متصادم ہے۔
جنرل (ر) پرویز
مشرف کے دور میں مختاراں مائی کا کیس سامنے آیا تو این جی او مارکہ موم بتی مافیا نے
آسمان سر پر اٹھا لیا۔ سچی بات ہے کہ اس کیس کی نوعیت ہی ایسی تھی کہ جو اس کی تفصیل
سنتا وہ دہل کے رہ جاتا۔ جب سارا میڈیا ڈالر خور موم بتی مافیا کے پیچھے لگ کر اس کیس
کو اچھال رہا تھا اور عدالت میں ثابت ہوا کہ مختاراں مائیں والا واقعہ جھوٹ تھا۔
والدین اور بھائیوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ اپنی اولاد کو موبائل کے فتنے سے بچانے کی کوشش کریں۔ اگر یہ ممکن نہیں تو یہ ضرور چیک کریں کہ وہ موبائل پر دیکھ کیا رہا ہے۔ ان کی موبائل ایکٹیویٹی پر خصوصی نظر رکھیں۔ پاکستانی معاشرہ دن بدن جو بے حیائی اور فحاشی کی آماج گاہ بنتا جا رہا ہے آخر اس کا کچھ تو سبب ہے۔ اس پر حکومت، مقتدار حلقوں، اعلیٰ عدلیہ، وکلائ، علمائ، والدین اور دانشوروں کو مل کر سنجیدگی سے سوچنا پڑے گا کہ معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے کون لوگ ہیں جو اخلاقی اور مذہبی اقدار کو نیست و نابود کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ تاجروں نے اپنی تجارت بڑھانے کے لئے، بلڈرز مافیا نے اپنے پلاٹ بیچنے کے لئے، میڈیا نے اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لئے ’’عورت‘‘ کو شو پیس کے طور پر استعمال کرنا شروع کررکھا ہے۔ کیا یہ عورت کا استحصال نہیں ہے؟ وہ کونسا گروہ ہے جو عورت کو استعمال کر کے ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔ اس پر بڑے ٹھنڈے دماغ سے غوروفکر کرنے کی ضرورت ہے۔