نمازِ جنازہ آج ساڑھے 4 بجے ڈیفنس جامعہ مسجد ڈبلیو بلاک فیز تھری میں ادا کی جائے گی
لاہور۔پنجاب کے سابق سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ملک مشتاق اعوان انتقال کرگئے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ آج منگل ساڑھے 4 بجے ڈیفنس جامعہ مسجد ڈبلیو بلاک فیز تھری میں ادا کی جائے گی۔پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ ، جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد ، پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے ملک مشتاق اعوان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک مشتاق اعوان پیپلزپارٹی کا اثاثہ تھے،ان کی ملک اور پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دکھ کی اس گھڑی میںملک مشتاق اعوان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔