Tuesday, January 4, 2022

Influence of RSS on Indian Government And the future of cryptocurrency

          It is as clear as day that the Hindu extremist organization RSS is lining up against other minorities, including Muslims. In India, the RSS, an organization of the Sangh Parivar, is interfering in government affairs in one way or another and its policies and agendas are being implemented. For example, the Swadeshi Jagran Manch (SJM), affiliated to the RSS, has called on the Modi government to ban cryptocurrency. The SGM urged the Reserve Bank of India to clarify its policy as soon as possible to curb the misuse of private digital currency and to issue its own currency as opposed to crypto currency to curb the use of crypto currency. It has been observed that crypto currencies have been in the spotlight of RBI for a long time and RBI seems to be fighting to reduce the usefulness of crypto currency.

          In view of the voices being raised against cryptocurrency, the Indian government took up the issue and then drafted a bill in this regard which has been named as Crypto currency and Regulation of Official Digital Currency Bill 2021. Has not yet been introduced in Parliament. Sources have revealed that the RSS is behind this and the Indian government is helpless in the face of RSS ideology. It may be recalled that a two-day Rashtriya Sabha of Swadeshi Jagran Manch was held in Gwalior in which a resolution was passed that this corrupt currency could severely damage the financial market of the country and the consequence of recognizing them is that money laundering and terrorism will flourish in the country and it will be easier to repay the corrupt currency. Allowing the use of crypto currencies will open the door to foreign investment and money laundering and money laundering, according to the RSS affiliate. Blog chain technology should not be linked to corrupt currencies.


             The RBI had imposed sanctions on corrupt currencies, but in 2020 the Supreme Court lifted the ban. According to the Supreme Court decision, the Reserve Bank of India cannot issue orders to other banks not to buy or sell virtual currency. With this decision of the Supreme Court, cases started in the corrupt currencies and a large number of people started showing interest in the corrupt currencies and the buying and selling of the corrupt currency started increasing on a large scale. Although there are no official statistics on the number of investors in crypto currencies, a conservative estimate is that more than 20 million people in India have invested in crypto currencies.

          Millions of Indians in the world of internet are registered on the website providing free cryptocurrency and earn free bitcoin, light coin, etherin and other corrupt currencies from there. In addition to these free users, many people have bought cryptocurrency for Indian Rupees and have kept it as safe capital so that as soon as the rate of cryptocurrency increases, they can sell their cryptocurrency and earn reasonable compensation. Swadeshi Jagran Manch says that not only people living in cities but also in rural areas are attracted to virtual currencies as they all feel that investing in these currencies can make money in the form of immediate profits.

            The SGM resolution also states that it is absolutely wrong to say that cryptocurrency is a currency. Currency is an instrument issued by the RBI and guaranteed by the government while cryptocurrency is a privately issued coin which cannot be legally recognized. Corrupt currency is being used by criminals, terrorists, smugglers and hackers. Recently, when cybercrime hacked the data of many companies around the world through a computer virus and demanded extortion in the form of bitcoin, the world became aware of the criminal use of bitcoin. Is happening

            Corrupt currency is becoming a source of income tax, GST and other tax evasion. This is a dark net, no one knows where the money is going or in whose pockets it is going. The resolution cites the example of China, where corrupt currencies are banned. The reason given is that these currencies increase the chances of power shortage. It remains to be seen what the future holds for the corrupt currency in India. Only time will tell whether the RSS and the central government agree on whether the corrupt currency in India can get government patronage or not.

آر ایس ایس کا بھارتی حکومت پر اثرورسوخ

یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف صف آراء نظر آتی ہے۔ بھارت میں سنگھ پریوار کی تنظیم آر ایس ایس، حکومتی معاملات میں کسی نہ کسی طرح مداخلت کر رہی ہے اور اسی کی پالیسیوں اور ایجنڈوں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ مثال کے طور پر آر ایس ایس سے ملحقہ سودیشی جاگرن منچ (ایس جے ایم) نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد کردے۔ ایس جی ایم نے ریزور بینک آف انڈیا پر زور دیا کہ وہ نجی ڈیجٹل کرنسی کے ناجائز استعمال کو روکنے کے لئے جلد از جلد اپنی پالیسی واضح کرے اور کرپٹو کرنسی کے مقابلے میں اپنی کرنسی جاری کرے جس سے کرپٹو کرنسی کا استعمال روکا جاسکے۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ کرپٹو کرنسیاں کافی عرصہ سے آر بی آئی کی نظر میں ہیں اور آر بی آئی کرپٹو کرنسی کی افادیت کم کرنے کے لئے برسرپیکار نظر آتی ہے۔

Crypto کرنسی کے خلاف اٹھتی ہوئی آوازوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی حکومت نے اس مسئلہ کا بطور جائزہ لیا اور پھر اس ضمن میں ایک بل کا مسودہ تیار کیا جسے کرپٹو کرنسی اور ریگولیشن آف آفیشل ڈیجیٹل کرنسی بل 2021 کا نام دیا گیا ہے لیکن اس بل کو اب تک پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا جاسکا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس کے پیچھے آر ایس ایس کا ہاتھ ہے اور بھارتی حکومت آر ایس ایس کے نظریے کے آگے بے بس ہے۔ واضح رہے کہ گوالیار میں سودیشی جاگرن منچ کی دو روزہ راشٹریہ سبھا کا انعقاد عمل میں آیا جس میں یہ قرار داد منظور کی گئی کہ اس کرپٹو کرنسی ملک کی مالیاتی مارکیٹ یا بازار کو سخت نقصان پہنچا سکتی ہے اور انہیں تسلیم کرنے کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ ملک میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کو فروغ حاصل ہوگا اور کرپٹو کرنسی کو بطور معاوضہ ادا کیا جانا آسان ہوگا۔ کرپٹو کرنسیوں کے استعمال کی اجازت دینے کے نتیجہ میں چور دروازے سے بیرونی ممالک میں سرمایہ کاری کے مواقع مل میسر ہوں گے اور منی لانڈرنگ اور غیر قانونی طور پر رقم کا تبادلہ ممکن ہوسکے گا تاہم آر ایس ایس کی ملحقہ تنظیم نے یہ بھی کہا کہ بلاگ چین ٹیکنالوجی کو کرپٹو کرنسیوں سے مربوط نہیں کیا جانا چاہئے۔

آر بی آئی نے کرپٹو کرنسیوں کے خلاف پابندیاں عائد کی تھیں لیکن 2020ء میں سپریم کورٹ نے ان پابندیوں کو ہٹا دیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ریزور بینک آف انڈیا دیگر بینکوں کو یہ احکامات جاری نہیں کرسکتا کہ وہ ورچوئل کرنسی کی خریدوفروخت نہ کریں۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے ساتھ ہی کرپٹو کرنسیوں میں معاملات شروع ہوگئے اور لوگوں کی بڑی تعداد میں کرپٹو کرنسیوں میں انٹرسٹ دکھانا شروع کردیا اور بڑے پیمانےپر  کرپٹو کرنسی کی خریدوفروخت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔ اگرچہ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ داری کرنے والوں کی تعداد سے متعلق کوئی سرکاری اعدادوشمار نہیں ہیں لیکن ایک محتاط اندازے کے مطابق بھارت میں تقریباً 20 ملین سے زیادہ لوگوں نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا میں کئی ملین بھارتی فری کرپٹو کرنسی فراہم کرنےو الی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہیں اور وہاں سے فری بٹ کوئن، لائٹ کوئن، ایتھیرین ودیگر کرپٹ کرنسی کماتے ہیں۔ ان فری یوزرز کے علاوہ بہت سارے لوگوں نے انڈین روپے دے کر کرپٹو کرنسی خریدی ہے اور محفوظ سرمائے کے طور پر اسے سنبھال کررکھا ہے کہ جیسے ہی کرپٹو کرنسی کا ریٹ بڑھے، وہ اپنے پاس موجود کرپٹو کرنسی کو فروخت کر کے معقول معاوضہ کماسکیں۔ سودیشی جاگرن منچ کاکہنا ہےکہ نہ صرف شہروں بلکہ دیہاتوں میں رہنےو الے بھی ورچوئل کرنسیوں کی جانب راغب ہوئے ہیں کیونکہ ان تمام کا احساس ہے کہ ان کرنسیوں میں سرمایہ کاری کر کے فوری طور پر منافع کی شکل میں پیسہ بنایا جاسکتا ہے۔

ایس جی ایم کی قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ کہنابالکل غلط ہے کہ کرپٹو کرنسی ایک کرنسی ہے۔ کرنسی کامطلب ایک ایسا انسٹرومنٹ ہے جو آر بی آئی کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے اور جس کی ضمانت حکومت دیتی ہے جبکہ کرپٹو کرنسی خانگی طور پر جاری کردہ سکے ہوتے ہیں جنہیں قانونی طور پر تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔  کرپٹو کرنسی مجرموں، دہشت گردوں، اسمگرز اور حوالہ چلانے والے لوگ استعمال کر رہے ہیں۔ حال ہی میں جب سائبر کرائم نے ایک کمپیوٹر وائرس کے ذریعہ دنیا بھر میں بے شمار کمپنیوں کے ڈیٹا کو ہیک کیا تھا اور بٹ کوائن کی شکل میں جبری رقم دینے کی مانگ کی تھی تب سے ہی دنیا یہ جان گئی کہ بٹ کوائن کا مجرمانہ استعمال ہورہا ہے۔

کرپٹو کرنسی انکم ٹیکس، جی ایس ٹی اور دیگر ٹیکسوں کی چوری کا ذریعہ بن رہی ہے۔ یہ ایک تاریک جال ہے، پیسہ کہاں جا رہا ہے کس کے جیب میں جا رہا ہے، کوئی نہیں جانتا۔ قرارداد میں چین کی مثال پیش کی گئی کہ جہاں کرپٹو کرنسیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ ان کرنسیوں کے نتیجہ میں برقی قلت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارت میں کرپٹو کرنسی کا کیا مستقبل ہوگا۔ کیا آر ایس ایس اور مرکزی حکومت اس بات سے متفق ہوتے ہیں کہ بھارت میں کرپٹو کرنسی کو حکومتی سرپرستی مل سکے یا نہیں، یہ آنےو الا وقت بتائے گا۔