Thursday, November 4, 2021

Facebook's new name "Meta", What Is Meta?

          Facebook has been renamed the world's most popular social media program and the most captivating program. Facebook is the world's largest social media platform with 2.7 billion monthly active users. You could say that Facebook is one of the few software in the world whose number of users has crossed tens of millions and reached billions. The company also has other platforms like Whats-app, Instagram and Twitter which have millions of users. Why did such a successful company need to change the name of its program when the name of these platforms is available in every language and this name is the recognition of the success of this company? Everyone is trying to find the answer to this question but in this article we will tell you the reason.


            First of all let me tell you the meaning of the word meta. Meta in Hebrew means "dead". The name has caused quite a stir in Israel, and it is hoped that the Jewish community will continue to ridicule the name for years to come. In addition, many users are making fun of the name. People on Twitter have expressed their feelings using the hashtag FacebookDead #.

            Announcing the new name, Facebook founder Mark Zuckerberg said the new name aims to promote virtual reality in which people can interact in online games, work and virtual environments. "The current brand probably doesn't represent what we're using today," he said. He hopes that over time, we will become known around the world as Metawors. Changed the logo to Infinity Shape in blue. Mark Zuckerberg claims that over time, users will no longer need Facebook to use the company's other services.

            Now another question arises why the company needed to change its popular and successful name Facebook? The move was prompted by the leaking of company documents by a former Facebook employee, which led to a rise in negative trends about Facebook and the release of full-fledged stories against it. There have been calls for the book to be closed. Francis Hogan accused the company of making unsafe profits. Famous actor and comedian Baron Cohen has also been accused of spreading hateful and misleading information on Facebook.

            After voices against the company and negative propaganda, it was decided to change the name of Facebook and finally a new name came up in front of the people but now people are in a dilemma whether Facebook will be shut down or not. Because a lot of people spend time on Facebook or let's say Facebook has taken the place of home and every user spends as much time on Facebook as his family or maybe even more. Users spend a lot of their time on Facebook and share their thoughts, feelings, daily routines and other activities with other people. There are also people who use Facebook for fun.

            People get a wealth of information from Facebook. Information about the whole world is available on Facebook in minutes. Users can get information about the current situation and the whole world easily at home with a single click. News of the closure of Facebook is nothing short of shocking in the world, but after the announcement of Mark Zuckerberg, Facebook users have found satisfaction. That Facebook is not shutting down and they can use the fee as fully as they used to.

فیس بک کا نیا نام "میٹا"

دنیا بھر کے نامور سوشل میڈیا پروگرام اور سب سے زیادہ لوگوں کو اپنے سحر میں مبتلا کرنے والے پروگرام فیس بک کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ فیس بک دنیا کا سب سے بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے اوراس کمپنی کے ماہانہ سرگرم صارفین کی تعداد 2.7 ارب ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ فیس بک کا شمار دنیا کے ان چند سافٹ ویئرز میں شامل ہے جس کے صارفین کی تعداد کروڑوں سے تجاوز کر کے ارب تک پہنچ چکی ہے۔ اس کمپنی کے دیگر پلیٹ فارمز وٹس ایپ ،  انسٹاگرام اور ٹوئٹر بھی ہیں جن کے صارفین کی تعداد میں کروڑوں میں ہے۔ ایسی کامیاب ترین کمپنی کو اپنے پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی جبکہ ان پلیٹ فارم کا نام ہر زبان پر موجود ہے اور یہی نام اس کمپنی کی کامیابی کی پہچان ہو؟ اس سوال کا جواب ہر کوئی شخص ڈھونڈنے کی کوشش کررہا ہے لیکن اس آرٹیکل میں ہم آپ کو اس کی وجہ بتائیں گے۔

سب سے پہلے لفظ میٹا کا معنی آپ کو بتاتے ہیں۔ عبرانی زبان میں میٹا کا معنی ہے "مردہ"۔ اسرائیل  میں اس نام نے کافی ہلچل مچا رکھی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ یہودی برادری آنے والے سالوں میں اس نام کا مذاق اڑاتی رہے گی ۔  اس کے علاوہ بہت سے صارفین  بھی اس نام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر لوگوں نے FacebookDead#ہیش ٹیگ استعمال کر کے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے نئے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے نام کا مقصد ورچوئل رئیلیٹی Virtual Reality کا فروغ ہے جس میں لوگ آن لائن گیم، کام اور مجازی ماحول میں آپس میں بات چیت کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ برانڈ ممکنہ طور پر اس چیز کی نمائندگی نہیں کررہا جو ہم آج استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وقت گزرنے کےساتھ ساتھ ہم دنیا بھر میں میٹاورس کے نام سے جانے جائیں گے۔کمپنی نے مینلوپارک، کیلیفورنیا میں واقع اپنے ہیڈکوارٹر میں ایک نئے لوگو کی نقاب کشائی بھی کی جس نے اپنے انگوٹھوں کے "لائیک" لوگو کو نیلے رنگ کی Infinity Shape سے بدل دیا۔ مارک زکربرگ کا یہ دعویٰ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ صارفین کو کمپنی کی دیگر خدمات استعمال کرنے کیلئے فیس بک کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اب یہاں ایک اور سوال پیدا ہوتا ہے کہ کمپنی کو اپنے مقبول اور کامیاب نام فیس بک کو بدلنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ یہ اقدام اس لئے اٹھایا گیا کہ فیس بک کمپنی کے ایک  سابق ملازم کی جانب سے کمپنی کی دستاویزات لیک کر دی گئی جس کی وجہ سے فیس بک کے بارے میں منفی رجحانات بڑھنے لگے اور اس کے خلاف مکمل سٹوریز   منظرعام پر لائی گئیں جس میں فیس بک کو بند کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا۔ فرانسس ہوگن نے کمپنی پر غیر محفوظ منافع کمانے کا الزام لگایا۔ مشہور اداکار اور کامیڈین بیرن کوہن نے بھی فیس بک پر نفرت انگیز اور غلط معلومات پھیلانے کا الزام لگایا۔

کمپنی کے خلاف اٹھنے والی آوازوں اور منفی پروپیگنڈہ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ فیس بک کا نام تبدیل کیا جائے اور بالآخر لوگوں کے سامنے ایک نیا نام سامنے آگیا لیکن اب لوگ اس کشمکش میں ہیں کہ کیا فیس بک کو بند کردیا جائے گا؟ کیونکہ بہت سے لوگ فیس بک پر وقت گزارتے ہیں  یا یوں کہہ لیجئے کہ فیس بک نے گھر کے فرد کی جگہ لے لی ہے اور ہر صارف فیس بک کو اتنا ہی وقت دیتاہے جتنا اپنی فیملی کو یا شاید اس سے بھی زیادہ۔ صارفین اپنا بہت سارا وقت فیس بک پر گزارتے ہیں اور اپنے خیالات، جذبات ، روز مرہ کے معمولات اور دیگر سرگرمیاں دوسرے لوگوں سے شیئر کرتے ہیں اس کے علاوہ ایسے لوگ بھی ہیں جو فیس بک کو تفریح کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

فیس بک سے لوگوں کو معلومات کا خزانہ مل جاتا ہے۔ پوری دنیا کے بارے میں معلومات فیس بک پر منٹوں میں دستیاب ہوتی ہے۔ صارفین حالات حاضرہ اور پوری دنیا کے بارے میں معلومات گھر بیٹھے باآسانی ایک کلک پر حاصل کرتے ہیں ایسے میں فیس بک کی بندش کی خبریں دنیا  میں تہلکہ مچانے سے کم نہیں لیکن مارک زکربرگ کے اعلان کے بعد فیس بک کے صارفین کو اطمینان مل گیا ہے کہ فیس بک بند نہیں ہورہی اور وہ فیس کو بھرپور طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں جیسا کہ پہلے استعمال کرتے رہے ہیں۔