Thursday, September 16, 2021

Self-defense is the need of the hour and a legal right

           Every country in the world has given its citizens the right to defend their lives and property. The protection of human life is considered to be a basic human right in all countries of the world. Each country has enacted laws to protect its citizens, in whose presence any person has the right to defend himself. Allowing the use of force necessary to prevent an unprovoked attack and to defend oneself. If this defense results in any loss of life or property to the contestant, it is not considered a 'crime' in the defendant's favor as it is the person's legal right under the Self-Defense Act.


          The law of self-defense gives everyone the right to protect the life and property of his wife, children, property and others, while in the event of a human attack, there is no other option but to defend himself. While the law of self-defense gives citizens the right to self-defense, certain rules have to be observed. Self-defense is not a right to seek revenge or harm. Under these rules, no person may harm anyone out of personal animosity or hostility because defense means striving for one's own protection, not harming anyone for personal animosity.

          In the current situation, the importance and need for self-defense has increased tremendously because anti-social elements and law-breakers who consider the law as their footstool and for whom access to legal diopis and law is not a difficult task. Jabja violates the law and insults women because of it, attacks pedestrians and causes loss of life and property, never misses an opportunity to harass neighbors and neighbors, and gangs. Harass people in the form of and try to tell the area that we are the kind of bullies and the law is in our pockets, we have no fear of the law. Therefore, the law of self-defense is very important for the protection of life, property and honor. Here are some tips to help you protect yourself and your loved ones from any sudden trouble.

(1) If some people try to break the lock of your shop or house in the dark of night, even if the lock is not broken and they do not enter your shop or house, you can still try to stop them. Your action will be considered a right of defense and will not fall into the category of a crime.

            (2) If a police officer or an officer of any department comes to you in civil uniform and has no government identification and tries to beat you, you have the right to defend yourself because government employees they have the authority to act in specific uniforms.

            (3) You have the right to defend yourself in the event of a sudden attack by any person and you fear that you or a loved one may be killed or injured or property damaged.

            (4) If a person enters your home with the intention of forcible adultery, you have the right to defend yourself.

            (5) If a person intends to kidnap a member of your family, you may take steps to protect yourself under the Self-Defense Act.

            (6) You have the right to self-defense against a person who seizes property and damages any part of the home.

          (7) You have the right to defend yourself even if any person enters the house with the intention of robbery or if any person is attacked by an unknown person on the way.

          It should be noted that whether the offenses are committed by yourself or someone else, you will have the right to defend yourself in all cases, for example, you have seen in your neighborhood that one person is killing another and you are sure that no immediate action will be taken. If done, the killer will succeed. In such a case, if you shoot the first person or take any step to save the other person's life, that person fails to kill the other person; you will not be found guilty because it is your legal right to do so.

          If you fall into the trap of thugs, target one with courage so that other people become scared. Those who come to the herd are often cowards; they feel safe to run away when they get a strong answer. You can find many ways of self-defense online by searching on YouTube or Google and you can also increase your knowledge by searching the provisions of self-defense law on the internet. Therefore, it is better to take self-defense training from a trainer and do light exercises so that you can protect yourself from thugs when needed. Social organizations should also come forward and tell citizens how to protect themselves so that any sudden disaster can be avoided in a timely manner.

سیلف ڈیفنس آج کے دور کی ضرورت اور ایک قانونی حق

                دنیا کے ہر ملک نے اپنے شہریوں کو اپنی جان و مال کے تحفظ کے دفاع کا حق دیا ہے۔ انسانی جان کا تحفظ دنیا کے تمام ممالک میں انسان کا بنیادی حق مانا جاتا ہے اسی وجہ سے کوئی بھی شخص کسی دوسرے کا حق مارنے سے کتراتا ہے اور ایک عام انسان بھی بے خوف و خطر زندگی گزارتا ہے۔ ہر ملک نے اپنے شہریوں کے دفاع کے لئے قانون بنایا ہے جن کی موجودگی میں کسی بھی شخص کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہوتا ہے۔ کسی انجان حملے کو روکنے اور اپنے دفاع کے لئے ضروری طاقت کے استعمال کی اجازت دی ہے۔ اگر اس دفاع کے نتیجے میں مدمقابل کا کوئی جانی یا مالی نقصان ہوتا ہے تو یہ دفاع کرنے والے کے حق میں ’جرم‘ نہیں مانا جاتا کیونکہ یہ سیلف ڈیفنس قانون کے تحت اس شخص کا قانونی حق ہے۔

                سیلف ڈیفنس کا قانون ہر شخص کو اپنی بیوی، بچوں، اپنی جائیداد اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کا حق دیتا ہے جبکہ کسی بھی انسان حملے کی صورت میں دفاع کے علاوہ اور کوئی صورت موجود نہ ہوتی ہے۔ سیلف ڈیفنس کا قانون جہاں شہریوں کو اپنے دفاع کا حق دیتا ہے وہاں کچھ رولز کی بھی پاسداری کرنی پڑتی ہے۔ سیلف ڈیفنس کا حق انتقام لینے یا کسی کو نقصان پہنچانے کے لئے نہیں ہے۔ اس رولز کے تحت کوئی بھی شخص اپنی ذاتی عناد یا دشمنی کی بنا پر کسی کو اذیت نہیں پہنچا سکتا کیونکہ دفاع کا مطلب ہے اپنی حفاظت کیلئے کوشش کرنا، نہ کہ کسی کو ذاتی عناد کیلئے نقصان پہنچانا۔

                موجودہ حالات میں سیلف ڈیفنس کی اہمیت و ضرورت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے کیونکہ سماج دشمن عناصر اور قانون سے کھلواڑ کرنے والے افراد جو قانون کو اپنے پائوں کی جوتی سمجھتے ہیں اور جن کے لئے قانونی دائوپیج اور قانون تک دسترس حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں، جابجا قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور اس کی وجہ سے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں، راہ گیروں پر حملہ کر کے جانی و مالی نقصان پہنچاتے ہیں، ہمسائیوں اور محلہ داروں کو تنگ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور ٹولیوں کی شکل میں لوگوں کو حراساں کرتے ہیں اور ایریا میں یہ بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہم بدمعاش قسم کے لوگ ہیں اور قانون ہماری جیب میں ہے، ہمیں قانون سے کوئی ڈر نہیں۔ اس لئے جان و مال اور عزت وآبرو کی حفاظت کے لئے سیلف ڈیفنس کا قانون بے حد ضروری ہے۔ اس ضمن میں چند نکات درج ہیں جس پر عمل پیرا ہوکر آپ کسی بھی ناگہانی مصیبت سے خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

(1) اگر کچھ لوگ رات کے اندھیرے میں آپ کی دکان یا مکان کا تالہ توڑنے کی کوشش کریں، بھلے تالہ نہیں ٹوٹا اور نہ ہی وہ لوگ اپنے کے دکان یا مکان میں داخل ہوئے پھر بھی آپ ان کو روکنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ آپ کا یہ عمل حق دفاع مانا جائے گا اور جرم کے زمرے میں نہیں آئے گا۔

(2) اگر کوئی پولیس اہلکار یا کسی بھی محکمہ کا اہلکار آپ کے پاس سول وردی میں آئے اور ان کے پاس کوئی گورنمنٹ شناخت موجود نہ ہو اور آپ کو زدوکوب کرنے کی کوشش کرے تو آپ اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں کیونکہ سرکاری ملازمین اپنی مخصوص وردی میں ہی کارروائی کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

(3) کسی بھی شخص کی جانب سے اچانک حملہ کیا جائے اور آپ کو اپنی یا اپنے کسی پیارے کی جان جانے یا زخمی ہونے یا مال کے خراب ہونے یا کا اندیشہ ہو تو آپ اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔

(4) زنا بالجبر کی نیت سے کوئی شخص آپ کے گھر میں داخل ہوتا ہے تو آپ اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔

(5) اگر کوئی شخص آپ کے گھر والوں کے کسی فرد کو اغوا کرنے کی نیت رکھتا ہو تو آپ سیلف ڈیفنس کے قانون کے تحت آپ اپنی حفاظت کے لئے اقدامات کرسکتے ہیں۔

(6) جائیداد پر قبضہ کرنے اور گھر کے کسی بھی حصے کو نقصان پہنچانے والے شخص کے خلاف آپ سیلف ڈیفنس کا حق رکھتے ہیں۔

(7) ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہونے یا راہ چلتے انجان شخص کی جانب سے آپ پر حملہ آور ہونے کی صورت میں بھی آپ حق دفاع کا حق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ جرائم خود پر ہوں یا کسی اور پر، ہر اس صورت میں دفاع کا حق حاصل رہے گا مثلاً آپ نے اپنے پڑوس میں دیکھا کہ ایک شخص دوسرے شخص کو قتل کر رہا ہے اور آپ کو یقین ہے کہ فوراً کوئی کارروائی نہ کی گئی تو قاتل کامیاب ہو جائے گا۔ ایسے میں دوسرے شخص کی جان بچانے کے لئے اگر آپ پہلے فرد پر گولی چلائیں یا کوئی بھی قدم اٹھائیں جس سے وہ شخص دوسرے شخص کو قتل کرنے میں ناکام ہو جائے تو آپ مجرم نہیں مانے جائیں گے کیونکہ ایسا کرنا آپ کا قانونی حق ہے۔

                اگر کہیں بدمعاشوں کے نرغے میں آجائیں تو ہمت و بہادری سے کسی ایک کو ٹارگٹ کریں تاکہ دوسرے لوگ خوف زدہ ہو جائیں۔ جھنڈ میں آنے والے اکثر بزدل ہوتے ہیں، مضبوط جواب ملتے ہی بھاگ جانے میں عافیت سمجھتے ہیں۔ سیلف ڈیفنس کے بہت سارے طریقے آن لائن آپ یوٹیوب یا گوگل پر سرچ کر کے دیکھ سکتے ہیں اور سیلف ڈیفنس کے قانون کی دفعات کو بھی انٹرنیٹ پر سرچ کر کے اپنے علم میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ اس لئے بہتر یہی ہے کہ کسی ٹرینر سے سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ ضرور لیں اور ہلکی پھلکی مشق کرتے رہیں تاکہ ضرورت کے وقت آپ خود کو غنڈوں بدمعاشوں سے بچا سکیں۔ سماجی تنظیموں کو بھی چاہئے کہ وہ آگے آئیں اور شہریوں کو اپنی حفاظت کرنے کے طریقے بتائیں تاکہ کسی بھی ناگہانی آفت سے بروقت بچا جاسکے۔