Please Like/Follow my page
The name Corona virus conjures up images of an epidemic that wreaked havoc around the world. During the third wave of the rapidly spreading corona virus, governments around the world imposed a number of restrictions on people from all walks of life to protect lives. The government has been urging the people not to go out of the house without wearing face masks and to maintain social distance to control the epidemic. All kinds of religious and cultural events should be boycotted. All these steps are commendable because saving one's life is a part of Islam.
Omicron has once again created an atmosphere of terror around the world and
the epidemic continues to kill dozens of people in different countries. People
around the world, especially the United States, Italy, the United Kingdom and
other European countries, are worried about the rapidly spreading epidemic of
omega krone. On the one hand, people all over the world are worried about their
health and on the other hand, due to the effects of the economic crisis created
by Coveid in the country over the last two years, it has become difficult to
earn a living. In other words, Omi Kroon has sounded the alarm. Governments
around the world have once again imposed sanctions and the world will once
again have to go through an economic crisis.
The Corona epidemic has led to a sharp rise in inequality around the world.
A report by Oxfam at the World Economic Forum states that inequality has
increased worldwide as the epidemic has exacerbated poverty and people are
reluctant to cut the stomachs of loved ones. Don't Worldwide, more than half
the population is trapped in poverty. People's incomes have dropped
significantly. Unemployment in urban areas has risen to more than 20 percent,
but the number of billionaires in the country has risen from 102 to 142 in the
same period, while their wealth has risen from 1. 1.23 billion to 2.5 2.53
billion.
These figures suggest that those who were middle-income or low-income were
the ones most affected by the epidemic. Those who did not have a lack of wealth
invested in businesses related to the Corona virus and increased their incomes,
while the middle and lower classes remained mired in poverty and unemployment.
The people who started their new business or those whose business was running
to the extent of making a living were very much affected by this epidemic and
now in the case of Omi Kroon the same situation is recurring and this time for
the people. It will be impossible to bear the economic downturn.
Now let's talk about developing countries including India, Pakistan, Bangladesh, Iran, Afghanistan and other Asian countries. 57% of the total national income of the people living in these countries is going to the richest and 22% to the richest. On the other hand, when it comes to the lower and middle class, they are living on only 20% of the total national income, or they can say that what the middle class earns barely covers their expenses and the lower class people Unemployed and forced to beg and starve, their income is not enough to support their family.
Another interesting thing I would like to share with you is that the people of developed countries have been suffering from anxiety and depression during the Corona virus but even there the income of billionaires has increased immensely but interestingly the European countries Thanks to a strong currency and government measures, the situation has been brought under control and a country with a population of close to one and a half billion and where millions of people have died due to the Corona epidemic, the number of billionaires is very high. Increased. India ranks third in the number of billionaires after the United States and China. Today, India has as many billionaires as France, Sweden and Switzerland combined.
Demand is declining due to lack of reasonable increase in income of
majority of population. Second, growing inequality contributes to social
instability. Policymakers around the world need to find a solution. They need
to model economic terminology in such a way that all sections of society
benefit from economic growth and especially the billionaires who are in the
cycle of increasing their wealth to use their coffers to help the developing
and downtrodden masses. The mouth should open.
اومیکرون کے معیشت پر
اثرات
کورونا وائرس کا نام لیں تو ذہن میں ایک ایسی وبا کا تصور
آجاتا ہے جس نے پوری دنیا میں تباہی پھیلا دی۔ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے
کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران دنیا بھر کی حکومتوں نے متعدد پابندیاں لگائیں
اور یہ پابندیاں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پر عائد کی گئیں
تاکہ لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔ حکومت کی جانب سے عوام پر زور دیا جاتا
رہا کہ اس وبائی وباء پر قابو پانے کے لئے منہ پر ماسک لگائے بغیر گھر سے باہر نہ
نکلیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ تمام قسم کی مذہبی اور ثقافتی تقاریب کا
بائیکاٹ کیا جائے۔ یہ سارے اقدامات لائق تحسین ہیں کیونکہ کسی جان بچانا دین اسلام
کا حصہ ہے
پوری دنیا میں اومی کرون نے پھر سے دہشت کا ماحول پیدا کر
دیا ہے اور مختلف ممالک میں اس وباء سے درجنوں افراد کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔
دنیا بھر کی عوام خصوصاً امریکہ، اٹلی، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک اومی کرون کی
تیزی سے پھیلتی ہوئی وباء سے پریشانی کا شکار ہیں۔ دنیا بھر کے عوام کو ایک طرف تو
اپنی صحت کی فکر لاحق ہے اور دوسری طرف گزشتہ دو سالوں سے ملک میں کوویڈ نے جو
معاشی بحران پیدا کیا ہے اس کے اثرات سے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوگیا ہے۔ دوسرے
لفظوں میں آپ کہہ سکتےہیں کہ اومی کرون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ پوری دنیا کی
حکومتوں نے ایک بار پھر پابندیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور دنیا کو ایک بار پھر
معاشی بحران سے گزرنا پڑے گا۔
کورونا وباء کے دوران دنیا بھر میں عدم مساوات میں زبردست
اضافہ ہوا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم میں آکسفیم کی ایک رپورٹ کی گئی جس میں بتایا گیا
کہ پوری دنیا میں عدم مساوات میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ اس وباء سے غربت میں بے
تحاشا اضافہ ہوا ہے اور عوام اپنے پیاروں کا پیٹ بھرنے کیلئے کسی کا پیٹ کاٹنے سے
بھی گریز نہیں کرتے۔ پوری دنیا میں غربت
کی دلدل میں پھنسے لوگوں کی تعداد نصف سے زائد ہو چکی ہے۔ لوگوں کی آمدنی میں قابل
ذکر کمی واقع ہوئی ہے۔ شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح 20 فیصد سے اوپر چلی گئی
ہے لیکن اسی عرصے میں ملک میں ارب پتیوں کی تعداد 102 سے بڑھ کر 142 ہوگئی ہے جبکہ
ان کی دولت 1.23 بلین ڈالر سے بڑھ کر 2.53 بلین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔
ان اعداد و شمار سے اندازہ ہوتا ہے کہ جو لوگ متوسط آمدنی کماتے تھے یا جو کم آمدنی
والے تھے وہی لوگ اس وباء سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ جن لوگوں کے پاس دولت کی کمی
نہیں تھی انہوں نے کرونا وائرس سے تعلق
رکھنےو الے بزنس میں انوسٹ کیا اور اپنی آمدنی میں بھرپور اضافہ کیا جبکہ دوسری
طرف متوسط اور نچلا طبقہ غربت اور بیروزگاری کی چکی میں پستا رہا۔ وہ لوگ جنہوں نے
اپنا نیا کاروبار شروع کیا تھا یا وہ جن کا کاروبار روزی روٹی چلانے کی حد تک چل
رہا تھا وہ لوگ اس وباء سے بہت متاثر ہوئے اور اب اومی کرون کی صورت میں وہی
صورتحال دوبارہ سراٹھا رہی ہے اور اس بار لوگوں کیلئے معاشی بدحالی کو برداشت کرنا
ناممکن ہو جائے گا۔
اب بات کرتے ہیں ترقی پذیر ممالک کی جن میں بھارت، پاکستان،
بنگلہ دیش، ایران، افغانستان اور دوسرے ایشیائی ممالک شامل ہیں۔ ان ممالک میں رہنے
والے افراد کی کل قومی آمدنی کا 57 فیصد امیر ترین اور 22 فیصد بھی امیروں کے پاس
جا رہا ہے۔ دوسری طرف نچلے اور متوسط طبقے کی بات کریں تو وہ کل قومی آمدنی کا صرف
20 فیصد پر ہی زندگی گزار رہے ہیں یا یوں کہہ سکتے ہیں کہ متوسط طبقے کے لوگ جو
کماتے ہیں اس سے ان کے اخراجات بمشکل پورے ہوتےہیں اور نچلے طبقے کے افراد
بیروزگاری کا شکار ہیں اور وہ بھیک مانگنے اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں ان کی آمدنی
اس قابل بھی نہیں کہ وہ اپنے گھر کا خرچہ بمشکل چلا سکیں۔
ایک اور دلچسپ بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں کہ کورونا
وائرس کے دوران ترقی یافتہ ممالک کے عوام بھی پریشانی اور کرب میں مبتلا رہے ہیں
لیکن وہاں بھی ارب پتیوں کی آمدنی میں بے بہا اضافہ ہوا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے
کہ یورپی ممالک کی مضبوط کرنسی کی بدولت اور حکومت اقدامات کی بدولت حالات قابو
میں رہے اور ایک ایسا ملک جس کی آبادی ڈیڑھ ارب کے قریب پہنچ چکی ہے اور وہاں
کرونا کی وباء سے لاکھوں افراد موت کے منہ میں گئے ایسے ملک میں ارب پتیوں کی
تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔ ہندوستان ارب پتیوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ
اور چین کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ آج ہندوستان میں اتنے ارب پتی ہیں جتنے
فرانس، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ کو ملا کر ہیں۔
آبادی کی اکثریت کی آمدنی میں معقول اضافہ نہ ہونے کی وجہ
سے طلب میں کمی آرہی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ بڑھتی ہوئی عدم مساوات سماجی عدم
استحکام کو بھی بڑھاتی ہے۔ دنیا بھر کے پالیسی سازوں کو اس مسئلے کا حل تلاش کرنا
ہوگا۔ انہیں معاشی اصطلاحات کا ماڈل اس طرح بنانا ہوگا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو
معاشی ترقی کا فائدہ ملے اور خصوصاً ان ارب پتیوں کو جو اپنی دولت بڑھانے کے چکر
میں لگے ہوئے ہیں ان کو ترقی پذیر اور پسے ہوئے عوام کی مدد کیلئے اپنی تجوریوں کے
منہ کھولنے چاہئے۔