اسلام آباد ۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن کی بڑی جماعتوں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے کر دار پر شدید تحفظات کااظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تحفظات دور ہونگے اور اپوزیشن متحد ہو جائیگی تو کل جماعتی کانفرنس تب بلائیں گے،جب تک اپوزیشن یکسو نہیں ہوگی، ہم اس ناجائز حکومت کے خلاف موثر کردار ادا نہیں کر سکتے،نیب آفس کے باہر سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی گاڑی پر پتھرائو کی شدید مذمت کرتے ہیں ،نیب انتقام کا ادارہ ہے ، حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف نیب کو استعمال کررہی ہے،مریم نواز کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہیں ،میڈیا کوجمہوریت مخالف قوتوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیے،میڈیا کو سیاستدانوں کا ساتھ دینا چاہیے،ناجائز حکومت کے خاتمے کےلئے جدوجہد جاری رہی گی ۔ منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ لاہور میں مریم نواز کے ساتھ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے،مریم نواز پر احتساب آفس پہنچی وہاں ان پر آنسو گیس پھینکا گیا ،مریم نواز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،مریم نواز نے مجھ سے رابطہ کیا اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا،انکی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا،اگر مریم نواز کی گاڑی پروف نہ ہوتی تو پتہ نہیں کیا ہوتا،پولیس کا موقف گناہ بعد از بدتر گناہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیاست میں ہم ان کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیب والے اب کہہ رہے ہیں کہ انہیں دوسرے دفتر میں بلایا تھا،مریم نواز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، یہ اپوزیشن کو نیب ادارے کے ذریعے دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے ہیں،نیب اب بعد از وقت عضرپیش کررہی ہے جو قبول نہیں کیا جا سکتا،ہم واضح الفاظ میں مریم نواز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ کے لوگ اپنے دفاع کےلئے پتھر لے کر گئے،اپوزیشن جب متحد ہوجائے گی تو اے پی سی ہوجائے گی۔