فیصل
آباد۔ایف ڈی اے سٹی ڈیلرزایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام اجلاس سے رئیل اسٹیٹ ڈیلرز ایسوسیشن کے صدر میاں
تنویر ریاض ، ایف ڈی اے سٹی صدر میاں عامرنذیر،جنرل سیکرٹری میاں احسن شہزاد،سرپرست
اعلی میاں شاہد،بانی پینل طاہر ہاشمی،چیئرمین غازی محمد عمر،انفارمیشن سیکرٹری اسد
نذیر،ودیگرخطاب کررہے ہیں۔ میاں تنویر ریاض نے ایف ڈی اے سٹی کے عہدیداروںکو شیلڈز
تقسیم کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اپنے کاروباری مراکز میں لگاکر تاجر بننے کا حق
ادا کریں۔ تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں تاجروں بلا جواز ٹیکسز
کو ختم کیا جائے عید کے بعد تاجراپنا کاروبار چلا سکے۔‘ ایف ڈی اے سٹی صدر میاں عامرنذیر،جنرل
سیکرٹری میاں احسن شہزاد نے کہا کہ اس سال ہر قسم کے کاروبار پر لگنے والے پروفیشنل ٹیکس کرونا کی وجہ سے معاف
کیے جائیں ‘ رئیل اسٹیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے
صدر میاں تنویر ریاض نے کہا کہ تاجر ملکی ترقی اور معیشت کے بحالی میں اہم کردار ادا
کر رہے ہیں ۔ وزیر ا عظم عمران خان نے تاجروں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لئے
کوشاں ہیں ۔ وہ جس لگن اور محنت سے تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا
کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے ۔وزیراعظم نے رئیل اسٹیٹ سیکڑ میں ریلیف پیکج دیا ھے اس
سے کاروبار میں اضافہ ھوگا اور اس سیکڑ میں بہتری آے گی