فیصل
آباد:وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے پرتاب نگر کی دو گلیوں
میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کیا۔سعید بلا،ملک احسان مٹھو،ساجد ڈوگر،قیصر حمید
ودیگر عمائدین بھی موجود تھے۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز نے اظہارخیال کرتے
ہوئے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے موجودہ حکومتی ترجیحی اقدامات کررہی
ہے۔اس سلسلے میں مختلف عوامی مقامات پر نصب فلٹریشن پلانٹس کو فنکشنل بنایا جا رہاہے۔انہوں
نے کہا کہ علاقہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کے چلنے سے ارد گرد رہائش پذیر افراد کو بھی
صاف پانی کی سہولت حاصل ہوگی۔انہوں نے زور دیا کہ پلانٹ کی مشینری کی حفاظت کویقینی
بنائیں تاکہ عوام کو پائیدار بنیادوں پر یہ سہولت حاصل رہے۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری
نے کہا کہ واسا کے زیراہتمام شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے دوسرے فیز
میں میگا پراجیکٹ پر کام جاری ہے جس کی بدولت بڑی آبادی مستفید ہوگی۔انہوں نے کہا
کہ حلقہ کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے موثر اور تیزرفتار اقدامات کئے جارہے
ہیں اور بند پڑے واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فنکشنل بنا کر یہ سہولت فراہم کررہے ہیں۔