سرینگر: بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے نئے 44آفیسران کو نامز د کرکے آ زادی پسند کارکنوں اور نوجوانوں کے خلاف قانون یو اے پی اے ایکٹ نافذ کرکے ان کی جائیداد ضبط کرنے کے حوالے سے اختیارات دئے گئے ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے تحریک آزادی سے تعلق رکھنے والے سرگرم اور بالواسط یا بلا واسط طورپر افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ نے 44آفیسران کو نامزد کرکے ا نہیں مکمل اختیارات دئے گئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ نامزد آفیسران کو جاری تحریک آزادی جس میں حریت پسند نوجوان سمیت تما م آزادی سے تعلق رکھنے والے افراد کی نشاندہی کرکے ان کی جائیداد ضبط کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔